گوجرانوالہ میں بغیر اجازت میکے جانے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

گوجرانوالہ میں بغیر اجازت میکے جانے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی ، تشویشناک ...
گوجرانوالہ میں بغیر اجازت میکے جانے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تھانہ پیپلز کالونی میں شوہر نے بغیر اجازت میکے جانے پر بیوی کو آگ لگا دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے پپلی والا میں ایک شخص نے سفاکی کی انتہا کر دی ، بغیر اجازت میکے جانے پر بیوی پر تیل چھڑکا اور آگ لگا دی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔

ینگ ڈاکٹر ز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز میں کام بند کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں اکثر اوقات مختلف معاملات پر جھگڑا رہتا تھا تاہم ان میں صلح کرا دی جاتی تھی مگر آج ملزم نے خاتون پر تیل چھڑک کا آگ لگا دی اور فرار ہو گیا ۔ اہل علاقہ نے پولیس کو واقعے کے اطلاع دی جس کے بعد خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے ۔

مزید : گوجرانوالہ