نیشنل پارٹی کے دفتر میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے،سات کارکن زخمی ٗ تین کی حالت نازک

نیشنل پارٹی کے دفتر میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے،سات کارکن زخمی ...
نیشنل پارٹی کے دفتر میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے،سات کارکن زخمی ٗ تین کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے علاقے تربت میں نیشنل پارٹی کے دفتر میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی پھینکے گئے جس کے نتیجے میں سات کارکن زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تربت میں نیشنل پارٹی پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتار ی کے احکامات جاری کئے ہیں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے نیشنل پارٹی کے ورکرز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے انہوں نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی ہے۔دریں اثناء گوادر کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کارکن جذباتی نہ ہو صبروتحمل سے کام لے ہم بلوچ کش تنظیموں کو بتانا چاہتے ہیں کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے ااور ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہمیں بلوچ قوم کی حمایت حاصل ہے ۔

مزید :

تربت -