بحرہند خطے میں تجارت کا اہم مرکز، میری ٹائم سیکیورٹی ضروری ہے، اس شعبے کی ترقی میں چین کے تعاون کے مشکور ہیں: نیول چیف

بحرہند خطے میں تجارت کا اہم مرکز، میری ٹائم سیکیورٹی ضروری ہے، اس شعبے کی ...
بحرہند خطے میں تجارت کا اہم مرکز، میری ٹائم سیکیورٹی ضروری ہے، اس شعبے کی ترقی میں چین کے تعاون کے مشکور ہیں: نیول چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ خطے اور دنیا کے درمیان مضبوط رابطے کا کردار ادا کرے گی، میری ٹائم شعبے کی ترقی میں چین کے تعاون کے مشکور ہیں۔

گوجرانوالہ میں بغیر اجازت میکے جانے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ کانفرنس کا موضوع گوادر بندرگاہ اور سی پیک ہے۔ یہ منصوبہ خطے اور دنیا کے درمیان مضبوط رابطے کا کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے جبکہ بحر ہند خطے میں تجارت کا اہم مرکز ہے جس کیلئے میری ٹائم سیکیورٹی ضروری ہے۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑی پیاگھر سدھارنے کو تیار، جنوری میں نئی زندگی کی شروعات کریں گی
نیول چیف نے کہا کہ کانفرنس میں میری ٹائم کے شعبے میں پالیسی تشکیل دینے میں مدد ملے گی جبکہ میری ٹائم شعبے کی ترقی میں چین کے تعاون کے مشکور ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -