یمن میں سرکاری حکام نے ٹرک روکا اور تلاشی کے دوران باغیوں کیلئے جانیوالا ایسا ہتھیار برآمد کہ دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی

یمن میں سرکاری حکام نے ٹرک روکا اور تلاشی کے دوران باغیوں کیلئے جانیوالا ...
یمن میں سرکاری حکام نے ٹرک روکا اور تلاشی کے دوران باغیوں کیلئے جانیوالا ایسا ہتھیار برآمد کہ دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(این این آئی)یمن میں ایک فوجی ذمے دار نے بتایا کہ مارب صوبے میں فوجی پولیس نے مال لے جانے والے ایک ٹرک کو پکڑ لیا جس میں ڈورون جاسوس طیارے موجود تھے، طیاروں سے بھرا یہ ٹرک ضبط کرلیاگیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ ٹرک حوثیوں کے واسطے ڈرون طیارے لے کر صنعاء جا رہا تھا۔ ذمے دار نے بتایا کہ جاسوس طیارے عسکری اہداف پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔اس سے قبل بھی فوجی حکام مارب میں متعدد مال بردار ٹرکوں کو پکڑ چکے ہیں جو حوثیوں اور ان کے حلیف معزول صدر علی عبداللہ صالح کی ہمنوا فورسز کے لیے ہتھیار اور جنگی ساز و سامان لے کر جا رہے ہوتے تھے۔اکثر بار یہ ٹرک سلطنت عمان کے ساتھ سرحد پر یمن کے انتہائی مشرقی صوبے المہرہ کی جانب سے آ رہے ہوتے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -