پاکستان سٹیل مل کو دیوالیہ کرنے کے بعد سستے داموں زمین بیچنے کے منصوبے کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹیل مل کو دیوالیہ کرنے کے بعد سستے داموں زمین بیچنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا افضل کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سی ای او سٹیل مل نے بتایا کہ 3 ماہ میں نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
گوجرانوالہ میں بغیر اجازت میکے جانے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
اجلاس کے دوران سٹیل مل کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سٹیل مل کی کل زمین 19 ہزار ایکڑہے اور اس کی مالیت کا تخمینہ بھی لگا یا گیا ہے جس کے مطابق ایک ایکڑ زمین کی قیمت 70 لاکھ روپے ہیں۔ سٹیل مل انتظامیہ کے اس انکشاف پر عارف علوی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹیل مل کو بند کر کے اب زمین بھی بیچ رہے ہیں؟
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑی پیاگھر سدھارنے کو تیار، جنوری میں نئی زندگی کی شروعات کریں گی
اجلاس میں شری کرشید گوڈیل نے کہا کہ آپ قیمتی زمین کو سستے داموں بیچ رہے ہیں، میں ایک ایکڑ زمین کیلئے ایک کروڑ روپے سے بھی زیادہ دینے کو تیار ہیں۔