لڑکی اغواءکا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، لڑکی بازیاب، جعلی عامل نے نکاح کا دعویٰ کر دیا

لڑکی اغواءکا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، لڑکی بازیاب، جعلی عامل نے نکاح کا ...
لڑکی اغواءکا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، لڑکی بازیاب، جعلی عامل نے نکاح کا دعویٰ کر دیا

  

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز دم کے بہانے جعلی عامل کی جانب سے اغواءکی گئی لڑکی کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا ہے اور لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے لیکن اس کیساتھ ہی جعلی عامل اور لڑکی کا نکاح نامہ بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ میں بغیر اجازت میکے جانے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

تفصیلات کے مطابق جعلی عامل کے بھائی کی نشاندہی پر آستانے سے غائب لڑکی بازیاب کرا لی گئی جسے ڈی پی او مظفر گڑھ کے سامنے پیش کیا گیا اور بعد ازاں مقامی مجسٹریٹ کے سامنے بھی پیش کیا گیا جہاں جعلی عامل کے وکیل نے ایک نکاح نامہ بھی پیش کیا اور بتایا کہ لڑکی کا جعلی عامل کے ساتھ نکاح ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور ایک نکاح نامہ بھی سامنے آ گیا ہے تاہم ملزم جعلی عامل تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑی پیاگھر سدھارنے کو تیار، جنوری میں نئی زندگی کی شروعات کریں گی

واضح رہے کہ جعلی عامل نے گزشتہ روز لڑکی کو اغواءکر لیا تھا اور لڑکی کے ورثاءنے الزام عائد کیا تھا کہ وہ دم کے بہانے لڑکی کو لائے لیکن جعلی عامل اسے اغواءکر کے لے گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عامل کے بھائیوں کو گرفتار کر لیا تھا اور انہیں میں سے ایک بھائی کی نشاندہی پر آج لڑکی کو بازیاب کرایا ہے۔

مزید : مظفرگڑھ