ترکی اور مصر میں دھماکے انتہائی قابل مذمت ہیں: چین

ترکی اور مصر میں دھماکے انتہائی قابل مذمت ہیں: چین
ترکی اور مصر میں دھماکے انتہائی قابل مذمت ہیں: چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آن لائن) چین نے ترکی اور مصر میں حالیہ خونریز بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شورنگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین دونوں ممالک میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتا ہے جبکہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی خواہ کسی بھی شکل میں ہو چین اسکا سخت مخالف ہے جبکہ ہم دہشتگردی کے شکار تمام ممالک میں سکیورٹی اور استحکام میں انکی کوششوں میں برابر کا ساتھ دینگے۔