بھارت میں جاکر بھی ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہی بلند کیا ہے : فلم سٹار میرا

بھارت میں جاکر بھی ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہی بلند کیا ہے : فلم سٹار ...
بھارت میں جاکر بھی ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہی بلند کیا ہے : فلم سٹار میرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ جنگ نہیں بلکہ امن اور پیار چاہتے ہیں‘بھارت میں جاکر بھی ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہی بلند کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہوں گی۔ بھارت کے شہر دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بطور جج کے فرائض سرانجام دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ بھارت کے انتہا پسند ہندووں کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے لوگ جنگ نہیں بلکہ امن اور پیار چاہتے ہیں اور میری دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں اس لئے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بطور سفیر جہاں بھی جاوں اپنی ارض پاک کا نام روشن کروں اور دنیا بھر میں اس کا مثبت امیج دوں۔

مزید :

تفریح -