ملتان سے کالعدم تنظیم کے4 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد

ملتان سے کالعدم تنظیم کے4 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد
ملتان سے کالعدم تنظیم کے4 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں کارروائی کے دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے ملتان کے علاقے شیر شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑی پیاگھر سدھارنے کو تیار، جنوری میں نئی زندگی کی شروعات کریں گی

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں سیلاب خان، اکبر، اکرام خان اور عثمان شامل ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم کیساتھ ہے۔ گرفتار دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم ان کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید : ملتان