فلسطینیوں سے خطرہ، امریکہ کی اسرائیل کو میزائل شکن پروگرام کیلئے600ملین ڈالر کی امداد

فلسطینیوں سے خطرہ، امریکہ کی اسرائیل کو میزائل شکن پروگرام کیلئے600ملین ڈالر ...
فلسطینیوں سے خطرہ، امریکہ کی اسرائیل کو میزائل شکن پروگرام کیلئے600ملین ڈالر کی امداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس نے حال ہی میں اسرائیل کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اس بل کے تحت امریکی حکومت اسرائیل کو میزائل شکن نظام’آئرن ڈوم‘ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 600 ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔اسرائیلی عبرانی جریدے’معاریف‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعرات اور جمعہ کے ایام میں امریکی کانگریس میں اسرائیل کیلئے اضافی دفاعی بجٹ کا بل پیش کیا گیا تھا۔ کانگریس نے مختصر بحث کے بعد اسرائیل کو 600 ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ رقم اسرائیلی ریاست کو فلسطینیوں کے راکٹ شکن نظام ’آئرن ڈوم‘ کو بہتر بنانے کیلئے ادا کی جائیگی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے راکٹ حملوں سے خطرات لاحق ہیں۔ 2014ء کی جنگ کے دوران بھی فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کالونیوں پر سینکڑوں راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ ’آئرن ڈوم‘ فلسطینیوں کے درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے دیسی ساختہ راکٹوں کو فضاء میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔