بھارتی اداکارہ کیساتھ جہازمیں غیر اخلاقی حرکت کا انکشاف، ہنگامہ برپا ہوگیا

بھارتی اداکارہ کیساتھ جہازمیں غیر اخلاقی حرکت کا انکشاف، ہنگامہ برپا ہوگیا
بھارتی اداکارہ کیساتھ جہازمیں غیر اخلاقی حرکت کا انکشاف، ہنگامہ برپا ہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(آئی این پی) معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ ٹینا دتا کے ساتھ راجکوٹ جاتے ہوئے جہاز میں مسافر نے غیر اخلاقی حرکت کرڈالی جس کا انکشاف خود اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرکیا ۔بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات عام ہیں جس سے فلم نگری بھی متاثر نظر آتی ہے جہاں فلموں میں کام کا جھانسہ دے کراداکاراؤں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اب بھارت میں جنسی درندگی ہوائی جہاز میں بھی شروع ہوگئی ہے جس کااعتراف بالی ووڈ اداکارہ نے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ ٹینا دتا نے فیس بک پر پوسٹ کے ذریعے ہوائی جہاز میں اپنے ساتھ ہونے والی غیر اخلاقی حرکت کا انکشاف کرتے ہوئے نامعلوم شخص، فضائی عملے اور ایئرکمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق 9 دسمبر کو ممبئی سے راجکوٹ جاتے ہوئے برابر کی نشست پر بیٹھے راجیش نامی شخص نے جسم کے مختلف حصوں پر چھونے کی کوشش کی جس پر مجھے لگا کوئی بچہ ہے لیکن پیچھے دیکھا تو بڑی عمر کا شخص غیر اخلاقی حرکت کا مرتکب ہوا تھا جس پر میں چلائی اور وہ شخص ڈر گیا اور مجھ سے معافی بھی مانگی۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی پوسٹ سامنے آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا ، کسی نے اداکارہ کی آواز میں آواز ملائی تو کسی نے اسے برا بھلا کہا ۔

مزید : تفریح