’مستقبل میں گوادر دنیا کا بہترین پورٹ سٹی ہوگا‘

’مستقبل میں گوادر دنیا کا بہترین پورٹ سٹی ہوگا‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(صباح نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے کہاہے کہ مستقبل میں گوادر دنیا کا بہترین پورٹ سٹی ہوگا، جبکہ سی پیک میں دنیا کے کم از کم ساٹھ ممالک شامل ہوں گے،منگل کو گوادر میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق میری ٹائم کانفرنس منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ سی پیک کسی زمین کے لئے نہیں بلکہ پورے خطے کے لئے ہے، یہ منصوبہ دنیا بھر کے لئے گیم چینجر ہے، جبکہ سی پیک کا ملکی جی ڈی پی میں سترہ فیصد حصہ ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکااللہ کا کہنا تھا کہ سمندر قدرت کا پاکستان کو تحفہ ہے، سی پیک خطے کی معاشی ترقی میں انقلابی کردار ادا کرے گا، جبکہ گوادر بندرگاہ ملکی اور علاقائی استحکام کا باعث بنے گی۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -