گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹاسک فورس 88 تشکیل، سی پیک سے معیشت کا ہر شعبہ ترقی کرے گا: چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی

گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹاسک فورس 88 تشکیل، سی ...
گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹاسک فورس 88 تشکیل، سی پیک سے معیشت کا ہر شعبہ ترقی کرے گا: چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کیلئے خصوصی سیکیورٹی فورس تشکیل دیدی ہے جو سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کیساتھ مشترکہ طور پر فرائض انجام دیں گے۔ مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ سی پی منصوبے سے معیشت کا ہر شعبہ ترقی کرے گا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑی پیاگھر سدھارنے کو تیار، جنوری میں نئی زندگی کی شروعات کریں گی

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے جسے TF-88 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فورس جاسوس طیاروں، ڈرونز ، جنگی جہازوں، جدید ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہو گی اور اقتصادی راہداری سپیشل سیکیورٹی ڈویژن فرائض مشترکہ انجام دے گی۔

پاک بحریہ کی نئی ٹاسک فورس 88 کے قیام کی تقریب گوادر پورٹ پر ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات تھے جبکہ نیول چیف ایڈمرل ذکاءاور ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی شریک ہوئے۔

گوجرانوالہ میں بغیر اجازت میکے جانے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت میں بہتری کیلئے اہم ثابت ہو گا اور اس سے معیشت کا ہر شعبہ ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر سی پیک کا تاج ہے اور اس سے پاکستان اور پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ سی پیک اور اس کی سیکیورٹی میں نیوی کا کردار اہم ہے جبکہ میری ٹائم کو محفوظ بنانے کیلئے پاک بحریہ نے اہم کردار ادا کیا اس لئے میری ٹائم کے محفوظ ماحول کا سہرا پاکستان میری ٹائم کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے تقریب میں مدعو کرنے پر سربراہ پاک بحریہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں