وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور، کل صبح نو بجے سماعت ہو گی

وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور، کل صبح نو بجے سماعت ...
وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور، کل صبح نو بجے سماعت ہو گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے اور جسٹس عائشہ ملک کل صبح 9 بجے سماعت کریں گی۔

گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کی حفاظت، پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 88 تشکیل دیدی

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعجاز چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے منصب کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی کر رہے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی اداکارہ کیساتھ جہازمیں غیر اخلاقی حرکت کا انکشاف، ہنگامہ برپا ہوگیا

درخواست میں کہا گیا تھا کہ جب کوئی شخص رکن اسمبلی بنتا ہے تو اس کے بعد کوئی کاروبار نہیں کرتا لیکن وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں جو آئین کی روح کے منافی ہے۔ ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے اور جسٹس عائشہ ملک کل صبح 9 بجے سماعت کریں گی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں