سرد موسم اور گرما گرم پکوڑے، ریلوے ڈرائیور کا دل ’بے ایمان‘ ہو گیا، ’بیچ پٹری‘ انجن روک کر پکوڑے خریدنے چلا گیا

سرد موسم اور گرما گرم پکوڑے، ریلوے ڈرائیور کا دل ’بے ایمان‘ ہو گیا، ’بیچ ...
سرد موسم اور گرما گرم پکوڑے، ریلوے ڈرائیور کا دل ’بے ایمان‘ ہو گیا، ’بیچ پٹری‘ انجن روک کر پکوڑے خریدنے چلا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرد موسم میں گرم گرم پکوڑے کھانے تقریباً ہرکسی کو ہی پسند ہے لیکن پاکستان ریلوے کے ایک ڈرائیور کا سرد موسم میں پکوڑے دیکھ کر دل کچھ ایسا للچایا کہ پٹری کے قریب دکان دیکھ کر انجن روک کر پکڑے لینے چلا گیا اور اس کا اسسٹنٹ 20 منٹ تک انتظار کرتا رہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور، کل صبح نو بجے سماعت ہو گی

تفصیلات کے مطابق ریلوے کا ڈرائیور خالی انجن لے کر شمس آباد کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ پٹری کے قریب پکوڑوں کی دکان دیکھ کر اس کا دل ’بے ایمان‘ ہو گیا اور اس نے گرما گرم پکوڑے کھانے کیلئے انجن روک لیا اور پکوڑے لینے چلا گیا تاہم اس کا اسسٹنٹ انجن میں ہی موجود رہا۔

حکومت ہمارے مطالبات مانتی نظر نہیں آرہی ، 27دسمبر کے بعد نوازشریف کو لگ پتا جائے گا اپوزیشن کیا ہوتی ہے : بلاول بھٹو

ریلوے ذرائع کے مطابق جس جگہ انجن روکا گیا وہ سنگل ٹریک ہے اور اگر اس دوران دوسری ٹرین آ جاتی تو حادثہ یقینی تھا۔ ڈرائیو رپکوڑے خریدنے کا ’مشن‘ مکمل کر کے واپس آیا تو کیمرے دیکھ کر منہ چھپانے لگا اور افراتفری میں انجن پر چڑھا اور روانہ ہو گیا۔

مزید : گوجرانوالہ