پاکستان نے بہت عزت اور پیار دیا، اب ملک کیلئے بہت کچھ کرنے کا وقت آ گیا: شاہد آفریدی

پاکستان نے بہت عزت اور پیار دیا، اب ملک کیلئے بہت کچھ کرنے کا وقت آ گیا: شاہد ...
پاکستان نے بہت عزت اور پیار دیا، اب ملک کیلئے بہت کچھ کرنے کا وقت آ گیا: شاہد آفریدی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بہت عزت اور پیار دیا، اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کیلئے بہت کچھ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے بہت عزت اور پیار دیا اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک کیلئے بہت کچھ کیا جائے۔ فاو¿نڈیشن کیلئے اتنا پیسہ مل جاتا ہے کہ کام چلتا رہتا ہے، یونیورسٹی، سکولز اور پانی کی دستیابی کیلئے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جنید جمشید جیسے لوگ بہت کم ہیں، ان کی موت بڑا نقصان ہے۔

مزید : کھیل