نیب آزاد کشمیر ان ایکشن ، شہری کی درخواست پر ڈی سی اور کلکٹر طلب
میرپور( ویب ڈیسک)چیئرمین احتساب بیورو آزادکشمیر ان ایکشن 8 سال سے معاوضے کے لئے دربدر ہونے والے نوجوان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ضلع میرپور سردار انصر یعقوب اور کلکٹر امور منگلا ڈیم محمد طالب کو جمعہ کے روز ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ، نوجوان نے معاوضہ نہ ملنے کے باعث گزشتہ ماہ کشمیر ہاوس اسلام آباد کے باہر خود سوزی کی دھمکی دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر میرپور انصر یعقوب نے نوجوان کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے محکمہ مال اور امور منگلا ڈیم کی ایک میٹنگ بھی طلب کی تھی جس میں نوجوان کو انصاف کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ کا ذمہ دار کلکٹر امور منگلا ڈیم کو قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے نوجوان کامران یاسین کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے مکتوب بھی تحریر کئے لیکن اس کے باوجود کلکٹر امور منگلا ڈیم محمد طالب نے نوجوان کو معاوضہ دینے سے انکار کیا اور معاملہ دوبارہ محکمہ مال کے سپرد کرنے کے لئے ایک اور مکتوب تحریر کردیا جس پر 8 سالوں سے اپنی زمین کے معاوضے کے لئے دربدر ہونے والے نوجوان کامران یاسین نے چیئرمین احتساب بیورو آزادکشمیر راجہ غضنفر علی کو ایک تحریری درخواست دی جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے چیرمین احتساب بیورو آزادکشمیر نے ڈپٹی کمشنر میرپور انصر یعقوب اور کلکٹر امور منگلا ڈیم محمد طالب کو جمعہ کے روز ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے یاد رہے کہ مزکورہ نوجوان کا والد جو کہ متاثرہ منگلا ڈیم تھا اور اپنی زمین جو ریزنگ پراجیکٹ کی نذر ہوگئی تھی 5 سال تک اسکے معاوضے کے لئے محکمہ مال کے دفاتر کے چکر لگاتا رہا اور معاوضہ ملنے کی خواہش دل میں لئے فالج کا شکار ہوکر دنیا سے چلا گیا جبکہ اسکا بیٹا کامران یاسین 3 سالوں سے محکمہ مال اور امور منگلا ڈیم کے دفاتر کے چکر کاٹ رہا ہے مگر کوئی افسر اسکی دادرسی کے لئے تیار نہیں ہے اب آخری آپشن کے طور پر نوجوان نے احتساب بیورو کا دروازہ کھٹکایا ہے۔