شکست بھلا کر میدان میں اتریں گے، بلے باز سٹارک اور ہیزل ووڈ سے ہوشیار رہیں: مصباح الحق

شکست بھلا کر میدان میں اتریں گے، بلے باز سٹارک اور ہیزل ووڈ سے ہوشیار رہیں: ...
شکست بھلا کر میدان میں اتریں گے، بلے باز سٹارک اور ہیزل ووڈ سے ہوشیار رہیں: مصباح الحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا مشکل ترین چیلنج ہے اس لئے نیوزی لینڈ سے شکست کو بھلا کر میدان میں اتریں گے ۔ بلے بازوں کو مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ سے ہوشیار رہنا ہو گا۔

پاکستان نے بہت عزت اور پیار دیا، اب ملک کیلئے بہت کچھ کرنے کا وقت آ گیا: شاہد آفریدی

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا مشکل ترین چیلنج ہے اور قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مشکلات کا شکار ہے مگر کھلاڑی آسٹریلیا سے مقابلے کیلئے موسم سے ہم آہنگ ہو گئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کو بھلا کر میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں اصل مقابلہ باﺅلرز کا ہو گا اور برسبین کے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں یاسر شاہ کا کردار بھی اہم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کی کمزوریاں کافی حد تک جان چکے ہیں، آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں کم تجربہ کار کھلاڑی ہیں، اس بات کا فائدہ اٹھائیں گے۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو گابا کرکٹ سٹیڈیم میں دلچسپ صورتحال کا سامنا ،سٹاف نے پاکستانی کھلاڑی سمجھ کر ڈریسنگ روم کی راہ دکھا دی

ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مڈل آرڈر مشکلات کا شکار ہیں، مجھے، یونس خان، اسد شفیق اور سرفراز احمد کو رنز بنانا ہوں گے اور بلے بازوں کو مچل سٹارک اور ہیزل ووڈ سے ہوشیار رہنا ہو گا۔

مزید : کھیل