اسلام آباد انتظامیہ کا تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاﺅسز کے دوبارہ سیکیورٹی آڈٹ کا فیصلہ

اسلام آباد انتظامیہ کا تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاﺅسز کے دوبارہ سیکیورٹی آڈٹ ...
اسلام آباد انتظامیہ کا تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاﺅسز کے دوبارہ سیکیورٹی آڈٹ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انتظامیہ نے تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاﺅسز کے دوبارہ سیکیورٹی آڈٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اور اس مقصد کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہر ٹیم میں متعلقہ علاقے کا ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی آڈٹ کے دوران تمام سیکیورٹی گارڈز کو ٹریننگ دی جائے گی جبکہ سیکیورٹی گارڈز کی ٹریننگ اور عمر کا بھی تعین کیا جائے گا ۔

مزید :

اسلام آباد -