نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبرپختونخواہ میں 25 ہزار سے زائد آپریشنز، 3 لاکھ سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا

نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبرپختونخواہ میں 25 ہزار سے زائد آپریشنز، 3 لاکھ سے ...
نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبرپختونخواہ میں 25 ہزار سے زائد آپریشنز، 3 لاکھ سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواہ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے اور گزشتہ 2 سال میں 25 ہزار 145 آپریشنز کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبرپختونخواہ میں گزشتہ 2 سال کے دوران 25 ہزار 145 آپریشنز کئے گئے اور 3 لاکھ سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 46 ہزار 900 سے زائد ہتھیار اور 15 لاکھ 3 ہزار کارتوس برآمد ہوئے جبکہ 2 سال کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 34 ہزار 448 افغانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔

مزید :

پشاور -