پی آئی اے کمپنی لمیٹڈ کا اجلاس، طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی، یک سالہ کاکردگی کا جائزہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیاث الدین احمد کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کمپنی لمیٹڈ(پی آئی اے سی ایل) کااجلاس ہوا جس میں یک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق غیات الدین احمد کی زیر صدارت پی آئی اے کمپنی لمیٹڈ کے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے برنڈ ہلڈن برانڈ و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں حویلیاں میں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پی آئی اے سی ایل کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔