اسلام امن کا داعی ہے،آقائے دو جہاں ﷺ سفیر امن ہیں ،دنیا میں امن نبی رحمت ﷺ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے :باباجانی سرکار

اسلام امن کا داعی ہے،آقائے دو جہاں ﷺ سفیر امن ہیں ،دنیا میں امن نبی رحمت ﷺ ...
اسلام امن کا داعی ہے،آقائے دو جہاں ﷺ سفیر امن ہیں ،دنیا میں امن نبی رحمت ﷺ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے :باباجانی سرکار

  

لاہور (پ ر) سلسلہ سروری کے روحانی پیشوا حضرت سخی سلطان باباجانی سرکار اللہ والے نے کہا کے دنیا میں حقیقی امن کا قیام آقائے دو جہاں ﷺ کے بتائے اصولوں کے عملی نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ تفرقہ بازی ا ور آپس کی نفرتوں نے ہمیں نائب اور خلیفۃ اللہ کے منصب سے گرا دیا ہے ، جذبہ ایثار،خدمت اور دوسروں کے لیے محبت کے جذبات رکھنا ہی معراج النبی ﷺ کا پیغام ہے نے ہمیں نائب اور آقائے دوجہاں ﷺ دنیا کے بڑے مفکر، عظیم فلاسفر اور بہترین منتظم ہیں جو دنیاکو آفاقی نظام دے کر گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ولادت مصطفٰی ﷺ کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء اور استقبالی جلوسوں سے پریس کلب لاہور ،صدر گول چکر اور دیگر مقامات پر خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہادی برحق ﷺ کو رحمتہ العالمین اور امن کا سفیر بنا کر بھیجا گیا۔ آپ ﷺ نے اپنی پوری حیات مبارکہ میں انسانیت، بھائی چارے، رواداری اور برداشت کا درس دیا اور انہی اصولوں پر مشتمل ایسے آفاقی نظام کی بنیاد رکھی جو قیامت تک آنے والے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ آقائے دوجہاں کے انہی اصولوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی سمیت دیگر معاشرتی برائیوں سے چھٹکارا صرف آقا ﷺ کی عملی پیروی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی جدید ویلفیئر سٹیٹس آقائے دو جہاں ﷺ کے متعارف کروائے گئے اخوت اور بھائی چارے کے نظام پر عمل پیرا ہیں۔ خطاب کے اختتام پر انہوں نے ملکی استحکام و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

مزید : لاہور