جنرل قمرجاویدباجوہ نے طاقتور ترین خفیہ ایجنسی میں نئے سربراہ کی تقرری سے اپنی ٹیم بنانا شروع کردی:بھارتی میڈیا

جنرل قمرجاویدباجوہ نے طاقتور ترین خفیہ ایجنسی میں نئے سربراہ کی تقرری سے ...
جنرل قمرجاویدباجوہ نے طاقتور ترین خفیہ ایجنسی میں نئے سربراہ کی تقرری سے اپنی ٹیم بنانا شروع کردی:بھارتی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد/کراچی/نئی دہلی(یواین پی) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)بننے کے بعد بھارتی میڈیا ک شہ سرخیوں میں ہیں۔بھارتی میڈیا نے جنرل نوید مختار کی بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کو پاک فوج میں 'اہم ترین تبدیلی' قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی طاقتور ترین خفیہ ایجنسی میں نئے سربراہ کی تقرری سے اپنی ٹیم بنانا شروع کردی۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو پاکستانی فوج میں 'بڑی تبدیلی' قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔این ڈی ٹی وی نے اپنی خبر میں لکھا کہ جنرل نوید مختار پاکستان کی سب سے اہم ترین خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ ہوں گے اور ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ پاکستان کے اہم ترین عہدوں میں شمار کیا جاتا ہے، این ڈی ٹی وی نے اپنی خبر میں نوید مختار کی تعلیم اور بطور کور کمانڈر تقرری کا ذکر بھی کیا ہے۔انڈین ایکسپریس نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو فوج میں بڑی تبدیلی قرار دیتے ہوئے اپنی خبر میں لکھا کہ انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے نوید مختار ملک کی اہم ترین ایجنسی میں جنرل رضوان اختر کی جگہ لیں گے، اخبار کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ٹیم بنانا شروع کردی ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو فوج میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کو انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربے کی بنیاد پر ملک کی سے بڑی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ عہدے پر فائز کیا گیا۔

بھارتی ٹی وی چینل ٹائمز نا نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا کہ جنرل نوید مختار کو سویلین اور عسکری قیادت کا اعتماد حاصل ہے، وہ دونوں قیادتوں میں تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ٹائمز نا نے نوید مختار کی تقرری کو فوج میں بڑی تبدیلی قرار دیا۔

انڈیا ٹوڈے نے سادہ الفاظ میں اپنی خبر میں لکھا کہ نوید مختار پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی ہوں گے، اس سے قبل وہ کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔