ایان علی کیس‘جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو ریفری جج مقرر

ایان علی کیس‘جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو ریفری جج مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (یو این پی)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایان علی کیس میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کو ریفری جج مقرر کردیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر گزشتہ سماعت میں کیس کے فیصلے پر اختلافات کی وجہ سے فیصلہ روک دیا گیا تھا۔ جس پر منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کو ریفری جج مقرر کر دیا ہے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹوں معاملے کا جائزہ لے کر ایان علی کا نام ای سی ایل سے ہٹانے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

مزید :

کراچی -