خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے لندن میں فلیٹس کے حوالے سے دیئے گئے بیانات میں تضاد کے باعث تحریک استحقاق جمع کروائی گئی ہے جس پر نوید قمر ،اعجاز جاکھرانی ،شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے دستخط کیے ہیں ۔