حکومت کا گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدات اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم اور اس سے تیار ہونے والی مصنوعات کی برآمدات میں 31 دسمبر تک توسیع دینے کافیصلہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔