حویلیاں طیارہ حادثہ، پی آئی اے ملازم علی اکرم کی میت کی شناخت کرلی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پی آئی اے ملازم کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے۔
پمز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق پی کے 661 حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک اور شخص کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے۔ میت کی شناخت فنگر پرنٹ کے ذریعے ہوئی ہے۔ ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ یہ میت پی آئی اے ملازم علی اکرم کی ہے۔واضح رہے کہ پی کے 661 طیارہ حادثے میں عملے کے پانچ افراد سمیت 47 افراد شہید ہوگئے تھے۔