27دسمبر کو پیپلز پارٹی کا امتحان،گیلانی اینڈکمپنی چارنکات پرسودے بازی چاہتی ہے: شاہ محمود قریشی

27دسمبر کو پیپلز پارٹی کا امتحان،گیلانی اینڈکمپنی چارنکات پرسودے بازی چاہتی ...
27دسمبر کو پیپلز پارٹی کا امتحان،گیلانی اینڈکمپنی چارنکات پرسودے بازی چاہتی ہے: شاہ محمود قریشی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 27دسمبر کو پیپلز پارٹی کا امتحان ہے،گیلانی اینڈکمپنی چارنکات پرسودے بازی چاہتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 27دسمبر کو پیپلز پارٹی کا امتحان ہے بلاول بھٹو زرداری حکومت پر دباﺅ ڈال کر مک مکا کرنا چاہتے ہیں،ایک نقطءنظر بلاول بھٹو زرداری کا ہے دوسرا یوسف رضا گیلانی کا ہے،گیلانی اینڈکمپنی چاہتی ہے ایان علی،ڈاکٹرعاصم،نیب کیسزپرحکومت سے سودے بازی کی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں ایک رائے ہے کہ دھریا اوراحتجاج کیا جائے،پیپلزپارٹی میں دوسری رائے ہیں کہ حکومت سے سودے بازی کی جائے،پیپلزپارٹی میں اس وقت دو آرا چل رہی ہیں،بلاول،اعتزاز،شیری،کائرہ احتجاج اوردھرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان ،کل تحریک التواءاور استحقاق جمع کروائیں گے :عمران خان

انہوں نے کہا ہے کہ گیلانی اینڈکمپنی چارنکات پرسودے بازی چاہتی ہے،کل پارلیمنٹ کا امتحان ہے کہ اسے ثابت کرنا ہے پارلیمنٹ ہے یا مجلس شوریٰ ہے۔

مزید : اسلام آباد