کے ایس ای 100 انڈیکس نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کے ایس ای 100 انڈیکس نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، تاریخ کی نئی بلند ترین ...
کے ایس ای 100 انڈیکس نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کے ایس ای 100 انڈیکس 45 ہزار 858 پوائنٹس پر بند ہو نے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بارہ ربیع الاول کی چھٹی کے بعد کھلنے والی سٹاک ایکسچینج نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز معمولی اتار چڑھاو¿ کے ساتھ ہوا تاہم انڈیکس 12 بج کر 15 منٹ پر تاریخ کی بلند ترین سطح 46 ہزار 123 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یہ اضافہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس نے تنزلی کا سفر شروع کردیا تاہم یہ تنزلی بھی انڈیکس کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہونے سے نہ روک سکی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 471 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45 ہزار 858 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

حکومت کا گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 407 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 239 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی، 146 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 22 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزید : بزنس /اہم خبریں