سی پیک کی تکمیل سے پاکستان اپنی اقتصادی ترقی کی رفتار 7 فیصد تک بڑھاسکے گا:سرتاج عزیز

سی پیک کی تکمیل سے پاکستان اپنی اقتصادی ترقی کی رفتار 7 فیصد تک بڑھاسکے ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک چین، جنوب اور وسط ایشیائی ممالک کی منڈیوں کو جوڑ دے گاجس کے بعد پاکستان اپنی اقتصادی ترقی کی رفتار 7 فیصد تک بڑھاسکے گا۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادمیں ایک کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ کسی عالمی ادارے سے ایک دو ارب ڈالر قرض لینا ہو تو منظوری میں کئی سال لگ جاتےہیں جبکہ چین نے سی پیک کا 46ارب ڈالر کا منصوبہ دیا،توانائی بحران کے باعث ہر سال پاکستان کی معیشت کو جی ڈی پی کا ایک سے دو فیصد نقصان ہوتا ہے ، سی پیک سے توانائی منصوبوں پر 34ارب خرچ کریں گے۔

مزید : قومی