کراچی: بلاول ہاﺅس کے قریب کلفٹن میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کےبلاول ہاﺅس کے قریب کلفٹن میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے-
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک2 کی رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ گئیں ،فائر بریگیڈ حکام نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں طلب کر لیں اور پاس کی رہائشی عمارتوں کو خالی کرواکے کافی دیر کی دجدوجہد کے بعد ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں رواں ماہ کے دوران آتشزدگی کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی آتشزدگی میں کراچی کے عوام اپنی جان و مال سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔