عمران خان ! دور نہیں رہ سکتے تو پارلیمنٹ کے خلاف سازشیں کیوں کرتے ہو؟ خواجہ سعد رفیق

عمران خان ! دور نہیں رہ سکتے تو پارلیمنٹ کے خلاف سازشیں کیوں کرتے ہو؟ خواجہ ...
عمران خان ! دور نہیں رہ سکتے تو پارلیمنٹ کے خلاف سازشیں کیوں کرتے ہو؟ خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ’عمران خان ! دور نہیں رہ سکتے تو پارلیمنٹ کے خلاف سازشیں کیوں کرتے ہو؟‘ ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے کے اعلان کے بعد اپنے ردعمل میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ میں واپسی ہمارے موقف کی فتح ہے، سیاست بہتان تراشی سے نہیں پارلیمان سے ہی آگے بڑھتی ہے ’عمران خان ! دور نہیں رہ سکتے تو پارلیمنٹ کے خلاف سازشیں کیوں کرتے ہو؟‘ ۔

پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان ،کل تحریک التواءاور استحقاق جمع کروائیں گے :عمران خان

انہوں نے کہا کہ پی پی اور پی ٹی آئی اقتدار کی بھوک سے بے حال ہو رہے ہیں۔ عمران خان اینڈ کمپنی کو جمہوری سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی وقت آیا تو پی ٹی آئی لیڈرز باہر نکلنے کی بجائے پش اپس لگانے لگے۔

مزید : قومی /اہم خبریں