ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ، 107 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا

ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ، 107 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا
ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ، 107 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے کے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 107 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت فروخت 107 رپے 75 جبکہ قیمت خرید 107 روپے 20 پیسے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا اور ایک ڈالر 104 روپے 60 پیسے میں بیچا اور 104 روپے 40 پیسے میں خریدا جاتا رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید : بزنس