سٹار فٹبالر لیون میسی نے دنیا میں اپنے سب سے بڑے فین چھ سالہ مرتضیٰ سے ملاقات کر لی
دوحہ(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )سٹار فٹبالر لیون میسی نے دنیا میں اپنے سب سے بڑے فین چھ سالہ مرتضیٰ سے ملاقات کر لی ہے جبکہ اسے گود میں اٹھا کر خوب پیار بھی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق چھ سالہ مرتضی کی اس تصویر نے کچھ عرصہ قبل انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی جس میں وہ لیون میسی کی طرح کی شرٹ پہننے ہوئے تھا اصل میں وہ کوئی جرسی نہیں تھی بلکہ وہ ایک شاپنگ بیگ کو کاٹ کر ایک شرٹ نما چیز بنائی گئی تھی جس کو پہن کر بچہ فٹبال کے ساتھ کھیل رہاتھا ۔وہ تصویر اتنی وائرل ہوئی کہ لیون میسی تک جا ہی پہنچی جس کے بعد میسی نے بچے کیلئے اپنے آٹوگراف والی ایک شرٹ بھیجی جبکہ اس سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تاہم وہ دن آہی گیا اور بچے کی دلی خواہش بھی پوری ہو گئی ۔فٹبال کلب بارسلونا اس وقت دوحہ میں ال اہلی سعودی فٹبال کلب کے ساتھ دوستانہ میچ کیلئے قطر میں موجود ہے جہاں افغان بچے کی میسی سے ملاقات ہوئی جس دوران میسی نے مرتضیٰ کو گود میں اٹھا لیا اور خوب پیار بھی کیا ۔
مرتضیٰ کا تعلق افغان طالبان کے زیر اثر صوبہ غزنی سے ہے جبکہ اس کے خاندان کو کچھ عرصہ قبل دھمکیاں موصول ہونا شروع ہو گئیں تھیں جس کے باعث مرتضیٰ کا اہل خانہ پاکستان آگیا اور کوئٹہ میں رہائش اختیار کی ۔مرتضیٰ کے والد محمد عارف کا کہناتھا کہ اس خوف ہے کہ اس کے بیٹے کو انٹرنیٹ پر شہرت ملنے کے بعد اغواءنہ کر لیا جائے ۔