امید ہے پی ٹی آئی آیندہ بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کرے گی،ریکارڈ ہے پی ٹی آئی سولو فلائٹ کرتی ہے:سعید غنی

امید ہے پی ٹی آئی آیندہ بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کرے گی،ریکارڈ ہے پی ٹی آئی سولو ...
امید ہے پی ٹی آئی آیندہ بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کرے گی،ریکارڈ ہے پی ٹی آئی سولو فلائٹ کرتی ہے:سعید غنی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان سعید غنی نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں پی ٹی آئی آئندہ بائیکاٹ نہیں کرے گی،ماضی میں پی ٹی آئی کا سولوفلائٹ کا ریکارڈ ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کافیصلہ واپس لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ پی ٹی آئی نے اسمبلی میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی اسمبلی میں کیا تحریک لاتی ہے اسکے بعداس کا ساتھ دینے سے متعلق فیصلہ کریں، ماضی کا ریکارڈ ہے کہ پی ٹی آئی سولوفلائٹ کرتی ہے لیکن امید ہے تحریک انصاف آیندہ بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں شرکت سے بائیکاٹ کیا ہوا تھا لیکن چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے شرکت کا اعلان کر دیا ہے

مزید : کراچی