پاک فوج، رینجرز،پولیس کی شراکت داری سے شہر میں امن بحال ہوا:مراد علی شاہ

پاک فوج، رینجرز،پولیس کی شراکت داری سے شہر میں امن بحال ہوا:مراد علی شاہ
پاک فوج، رینجرز،پولیس کی شراکت داری سے شہر میں امن بحال ہوا:مراد علی شاہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی رینجرز کو کراچی میں امن کے قیام کیلئے کیے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، رینجرز،پولیس کی شراکت داری سے شہر میں امن بحال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف کارروائیوں میں 1474دہشتگردوں،ٹارگٹ کلرزکوگرفتارکیا گیا،القاعدہ،تحریک طالبان سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے اہم ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ڈی جی رینجرز کا کہناتھا کہ رینجرزنے شام،عراق کیلئے بھرتی کرنیوالے گروپوں کیخلاف کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ کئی ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش 300افراد تک کے قتل کا اعتراف کیا جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 438بھتہ خوروں اور 115اغواءکاروں کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے شہر میں امن قائم کرنے کیلئے پاک فوج ،رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دینی مدارس بل کابینہ کے بعد سب کمیٹی کو بھجوادیا گیا ،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدجاری رہے گا،دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے۔

مزید : کراچی