’وہ مجھ سے ازدواجی تعلقات قائم نہیں کرتا‘

’وہ مجھ سے ازدواجی تعلقات قائم نہیں کرتا‘
’وہ مجھ سے ازدواجی تعلقات قائم نہیں کرتا‘

  

لندن (نیوز ڈیسک) اکثر جوڑوں کے لئے شادی سے پہلے کی حسین تصوراتی دنیاشادی کے بعد بالکل بدل کر رہ جاتی ہے۔ آغاز محبت کے دنوں کا جوش مدھم پڑ جاتا ہے اور دنیا کے حقیقی مسائل رومانوی خوابوں کو دھندلادیتے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر شادی شدہ جوڑوں کے سامنے یہی سوال رکھا گیا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں کیا بتدیلی آئی، تو دلچسپ انکشافات کا ایک سیلاب اُمڈ آیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس سوال کے جواب میں بے شمار جوڑوں نے شادی کے بعد محبت کا مزہ پھیکا پڑجانے کی شکایت کی۔ ایک خاتون نے لکھا ”شادی سے پہلے ہمارا معاشقہ دو سال تک جاری رہا۔ اب شادی ہوئے چار سال گزرچکے ہیں۔ ہمارا جسمانی تعلق بالکل بدل کر رہ گیا ہے۔ اب وہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے لئے میری جانب کچھ خاص مائل نہیں ہوتے ہیں۔ اب ہم اکٹھے گھومنے پھرنے کے لئے باہر بھی نہیں جاتے ہیں، اور جب کہیں جاتے بھی ہیں تو یہ بہت بے کار سرگرمی ہوتی ہے۔“

”دلہنیں برائے فروخت“

کچھ دیگر انٹرنیٹ صارفین نے قدرے مختلف رائے کا اظہار بھی کیا۔ ایک خاتون کا کہنا تھا ”سب کا تجربہ ایک سا نہیں ہوتا۔ میرے لئے تو یہ تجربہ اچھا رہا۔ شادی کے بعدمیں زیادہ آزاد خیال اور بولڈ ہوگئی ہوں۔ اب مجھے جو چاہیے ہوتا ہے وہ حاصل کرکے رہتی ہوں کیونکہ اب میری جھجھک ختم ہوگئی ہے۔“ بیگم سے تنگ آئے ہوئے ایک شخص کا کہنا تھا ” شادی سے پہلے کا وقت بہت خوبصورت تھا، اب تو میرا جی چاہتا ہے کہ کسی طرح کچھ وقت تنہائی کا مل جائے۔ جب میری بیگم گھر پر نہیں ہوتیں تو میں بہت سکون محسوس کرتا ہوں۔“ ایک صاحب نے قدرے مزاحیہ انداز میں بتایا ”شادی کے بعد بس اتنا فرق پڑا ہے کہ اب وہ میری محبوبہ کی بجائے بیگم صاحبہ ہیں۔ اب انہیں کھانا پکانا بھی کسی حد تک آگیا ہے(پہلے تو کوکنگ کا کام صرف میں ہی کیا کرتا تھا،) اور ہم دونوں کے وزن میں 10 سے 20پاﺅنڈ کا اضافہ ہوگیا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس