اس شخص کے ناک سے 5 فٹ لمبی ایک ایسی چیز نکال لی گئی کہ جان کر آپ بھی گھبراجائیں گے

اس شخص کے ناک سے 5 فٹ لمبی ایک ایسی چیز نکال لی گئی کہ جان کر آپ بھی گھبراجائیں ...
اس شخص کے ناک سے 5 فٹ لمبی ایک ایسی چیز نکال لی گئی کہ جان کر آپ بھی گھبراجائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سڈنی (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر آئے روز طرح طرح کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں لیکن ایسی کراہت انگیز ویڈیو آپ نے شاید ہی کبھی دیکھی ہوگی۔ یہ ویڈیو آسٹریلیا کے ایک ڈاکٹر نے اپنے کلینک میں بنائی، جہاں ایک صاحب اپنی ناک میں شدید خارش اور درد کا مسئلہ لے کر آئے تھے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مریض کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کاکہنا ہے کہ مریض کی ناک کے اندر ایک طفیلی کیڑا موجود تھا، جسے ایک چمٹی کے ساتھ باہر نکانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر چمٹی کی مدد سے کیڑے کو باہر کھینچنا شروع کرتا ہے، اور پھر یہ کیڑا باہر کھنچتا ہی چلا آتا ہے، گویا یہ کبھی ختم ہی نہ ہوگا۔ آپ یہ جان کر یقینا حیران رہ جائیں گے کہ اس شخص کی ناک سے کھینچے گئے طفیلی کیڑے کی کل لمبائی تقریباً 5 فٹ تھی۔ کیڑا نکالنے کے دوران یہ شخص درد سے بلبلاتا نظر آتا ہے جبکہ اس کے لئے سانس لینا بھی مشکل ہورہا تھا۔

غیرت کے نام پر باپ نے اپنی نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کی کوشش کی تو اس کی بھینس نے ایسا کام کر ڈالا کہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ویڈیو پوسٹ کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جسم کے اندر طفیلی کیڑوں کا موجود ہونا کوئی عجب بات نہیں ہے لیکن اس قدر طویل کیڑا نکالنے کا تجربہ انہیں اس سے پہلی کبھی نہیں ہوا۔ ویڈیو کے بھیانک مناظر نے انٹرنیٹ صارفین کو خوف و ہراس میں مبتلا کررکھا ہے اور گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اس ویڈیو کو ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس