نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی دوست تاجر ریکس ٹیلرسن کو وزیر خارجہ نامزد کردیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی دوست تاجر ریکس ٹیلرسن کو وزیر ...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی دوست تاجر ریکس ٹیلرسن کو وزیر خارجہ نامزد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک چلانے کیلئے تاجروں کی فوج تیار کرنے میں مصروف ہیں، مٹ رومنی کے بجائے اپنے قریبی دوست تاجر ریکس ٹیلرسن کو وزیر خارجہ نامزد کردیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نو منتحب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مٹ رومنی کے بجائے معروف بزنس مین ریکس ٹیلرسن کو امریکا کا اگلا وزیر خارجہ نامزد کر دیا ہے،ٹیلرسن کے عالمی رہنماوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ روسی صدر پیوٹن کے بھی قریبی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔
ریکس ٹیلرسن تیل فروخت کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ایکزون موبل کے سربراہ ہیں اور اس ادارے کا کاروبار 50 سے زائد ملکوں میں پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے 2013 میں روس پر اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کی تھی جس کے بعد انہیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خاص طور پر ”آرڈر آف فرینڈشپ“ کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔

’بوڑھا مسافر اپنے ساتھ جہاز میں جنسی گڑیا ساتھ لے کر آیا اور پھر۔۔۔‘ جہاز میں بیٹھے لوگ کانوں کو ہاتھ لگانے لگے
واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق اور افغانستان میں امریکی فوج کی قیادت کرنے والے سابق جنرل جیمز میٹس کو پہلے ہی وزیر دفاع نامزد کرچکے ہیں۔