اپنی جان بچانے کے لئے سانپ کی ایسی اداکاری کہ دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے

اپنی جان بچانے کے لئے سانپ کی ایسی اداکاری کہ دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے
اپنی جان بچانے کے لئے سانپ کی ایسی اداکاری کہ دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) حضرت انسان اپنی جان کے تحفظ کے لئے اپنی عقل و فہم کو استعمال کرتا ہے، لیکن بعض اوقات جانور بھی اپنی جان بچانے کے لئے ایسی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ خود کو مردہ ظاہر کرنا بھی ایک ایسی ہی حکمت عملی ہے جسے خطرے کی صورت میں متعدد جانور استعمال کرتے ہیں، البتہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ سانپ بھی اس چالاکی سے کام لیتے ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے جنگل میں سانپوں پر تحقیق کرنے والے ماہر ایرک جانسن نے پہلی بار سانپوں کے اس رویے کا انکشاف کیا ہے۔
ایرک نے جنگل میں ایسٹرن انڈیگو قسم کے ایک سانپ کا تعاقب کیا۔ اس سانپ نے پہلے تو فرار ہونے کی ہرممکن کوشش کی لیکن جب اس نے دیکھا کہ ایرک اس کی جان نہیں چھوڑیں گے تو اس نے کمال مہارت سے خود کو مردہ ظاہر کرنے کا ڈرامہ شروع کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ اپنے جسم کو بے حس و حرکت کرکے زمین پر یوں پڑا ہے گویا اس کا مردہ جسم اکڑ چکا ہو۔ وہ اپنا منہ کھول لیتا ہے اور گردن کو بھی یوں موڑ لیتا ہے گویا یہ ٹوٹ چکی ہو۔

ساحل سمندر پر اچانک 42 فٹ لمبی ایسی عجیب و غریب چیز نمودار کہ شہر میں افراتفری پھیل گئی، اصل میں کیا چیز تھی؟ کوئی دیکھنے والا سوچ بھی نہ سکتا تھا
سانپ کی اس حرکت پر ایرک سخت حیران ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد جانوروں میں یہ رویہ دیکھنے میں آتا ہے کہ وہ جب خطرے سے بچ نکلنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو خود کو بے حس و حرکت کرکے مردہ ظاہر کرتے ہیں۔ یہ رویہ شکاری جانوروں کو مایوس کردیتا ہے کیونکہ اکثر شکاری جانور مردہ شکار کو کھانے کی بجائے کوئی زندہ شکار ڈھونڈنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایرک کا کہنا تھا کہ انہوں نے سانپوں میں اس رویے کا مشاہدہ پہلی بار کیا ہے۔ جب انہوں نے کچھ دیر تک سانپ سے دور جاکر خاموشی سے اس کا مشاہدہ کیا تو یہ پھر سے اچھا بھلا ہوگیا لیکن جونہی وہ اس کی جانب لوٹے تو ایک بار پھر اس نے خود کو مردہ بنالیا۔

جانوروں پر تحقیق کرنے والے اکثر ماہرین نے اسے ایک حیران کن انکشاف قرار دیا ہے، تاہم کنٹیکی ریپٹائل زو کی شریک ڈائریکٹر کرسٹن وائلی نے قدرے مختلف رائے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانپوں میں اس قسم کے رویے کا پایا جانا بہت غیر متوقع ہے۔ ان کے خیال میں یہ سانپ مردہ ہونے کا ڈرامہ نہیں کررہا بلکہ شاید بیماری یا نقاہت کی وجہ سے ایسا کررہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -