بھارت کا جنگی جنون عروج پر اتنے ہتھیار اکٹھے کرلئے کہ روس کو بھی پیچھے چھوڑ گیا

بھارت کا جنگی جنون عروج پر اتنے ہتھیار اکٹھے کرلئے کہ روس کو بھی پیچھے چھوڑ ...
بھارت کا جنگی جنون عروج پر اتنے ہتھیار اکٹھے کرلئے کہ روس کو بھی پیچھے چھوڑ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت علاقائی سپر پاور بننے کا خواب تو کئی دہائیوں سے دیکھ رہا تھا لیکن وزیراعظم نریندر مودی کا دور اس حوالے سے منفرد ہے کہ انہوں نے صرف گولہ بارود کو ہی اصل ترقی قرار دے ڈالا ہے۔

گزشتہ سال بھارت نے دفاع پر 46.6 ارب ڈالر (تقریباً 4660 ارب پاکستانی روپے) خرچ کئے اور رواں سال یہ رقم 50.6 ارب ڈالر (تقریباً 5060ارب پاکستانی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔ جینز ڈیفنس بجٹس رپورٹ 2016ءکے مطابق رواں سال بھارت روس اور سعودی عرب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دفاع پر خرچ کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے، اور اگلے دو سالوں کے دوران یہ برطانیہ سے بھی آگے نکلتے ہوئے دفاع پر خرچ کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔ اس سے پہلے چوتھی پوزیشن روس کے پاس تھی، جو اب چھٹی پوزیشن پر چلا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دفاع پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والا ملک امریکہ ہے، جبکہ اس کے بعد چین اور برطانیہ کا نمبر ہے۔

دفاعی تجزیہ کار کریگ کیفری کا کہنا تھا کہ اگلے تین سالوں کے دوران بھارت اپنی افواج کو جدید ترین بنانے کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں بھارت اسلحہ سپلائی کرنے والی کمپنیوں اور ممالک کے لئے ایک بڑی اور دلکش مارکیٹ ثابت ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی