نائی کی ایک ایسی غلطی جس نے گاہک کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا مالک بنا دیا
لندن(نیوزڈیسک) دوبچوں کے باپ کو عدالت نے ڈیڑھ کروڑ کامالک بنادیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیو ٹیلر باربر کے پاس گیا تھا جہاں بالوں کو دھلواتے ہوئے باربر نے اس طریقے سے بیٹھایا کہ اس سٹروک ہوگیا۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ باربر نے اسے اس سٹائل میں بیٹھایا کہ اس کا سر مڑ گیا اور ایک خون کا لوتھڑا اس کی گردن میں جم گیااور خون کی سپلائی دماغ کو متاثر ہونے سے وہ سٹروک کا شکار ہوگیا۔پیشے لے لحاظ سے 45سالہ ساﺅنڈ انجینئر ٹیلر باربر کے پاس سے آنے کے دودن بعد اپنے دفتر میں گرگیا تھااور پھر اسے ہسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹرنے اس سے پوچھا کہ کیا اس نے حال ہی میں بال کٹوائے ہیں تواس کا جواب اثبات میں تھا۔ٹیلر کا کہنا ہے کہ جب پہلی بار اس بیماری کا حملہ ہواتو اسے ایسے محسوس ہوا کہ اس کے جسم کی ایک سائیڈ سُن ہوگئی ہے اوراس کی آنکھیں گھوم رہی ہیں۔”میں نے پانی پینے کی کوشش کی لیکن میں اسے نگل ہی نہ سکااور ساتھ ہی مجھے اپنا سانس بند ہوتا محسوس ہوا۔“وہ تین ماہ تک ہسپتال میں رہا اور اپنے گھر وہیل چیئر پر آیا۔اس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اسے بتایا ہے کہ نظر کی خرابی کی وجہ سے وہ اب دوبارہ گاڑی نہیں چلاسکے گا۔یہ واقعہ2011ءمیں پیش آیااور پھر اس نے عدالت سے رجوع کیاجہاں عدالت سے باہر اسے باربرنے 90ہزار پاﺅنڈ(تقریباًڈیڑھ کروڑ روپے) ادا کردئیے۔
وہ لڑکی جو اپنی ویڈیوز یوٹیوب پر اپ لوڈ کرکے اربوں روپے کماچکی ہے
ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ اس بیماری کو ’بیوٹی پارلر سینڈروم‘کہتے ہیں جس میں انسان کی گردن اس طریقے سے مڑ جاتی ہے کہ اس کے دماغ کو خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور وہ سٹروک کا شکار ہوجاتا ہے۔اس بیماری میں بولنے کی طاقت متاثر ہونے کے ساتھ بینائی خراب ہوتی ہے،اس کے علاوہ ہچکیاں اور درد کااحساس کم ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ بال کٹواتے یا سر دھلواتے ہوئے انتہائی احتیاط کریں اور اس پوزیشن میں نہ بیٹھیں جس کی وجہ سے گردن میں خون کا لوتھڑا پھنس جائے۔