اگر جسم کے اس حصے پر چوٹ لگ جائے تو برف لگانے سے آپ کو سکون ملے گا

اگر جسم کے اس حصے پر چوٹ لگ جائے تو برف لگانے سے آپ کو سکون ملے گا
اگر جسم کے اس حصے پر چوٹ لگ جائے تو برف لگانے سے آپ کو سکون ملے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(نیوزڈیسک) کھیل کے دوران کبھی نہ کبھی انسان کو چوٹ لگ ہی جاتی ہے جس کی وجہ سے تکلیف بڑھ جاتی ہے اور اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو مسائل گھمبیر ہونے لگتے ہیں۔آئیے آپ کو چوٹ لگ جانے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے بارے میں بتاتے ہیں۔

گٹنے پر چوٹ

کھیل کے دوران گٹنا ایک ایسی جگہ ہے جہاں درد ضرور ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ نامناسب جوتے ہوتے ہیں ۔ اگر جوتا تنگ ہوتو درد ہونے لگتی ہے لہذا کھلے جوتے کا استعمال کریں۔

پٹھوں میں درد

کھیلتے ہوئے کبھی کبھار پٹھوں میں کھچاﺅبھی پیدا ہوجاتا ہے جس کے لئے RICEیعنی ریسٹ، آئس، کمپریشن اور ایلی ویشن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ پٹھے میں کھچاﺅ آنے کی صورت میں آرام کرنے کریں، برف لگائیں اور دبانے کے بعد مذکورہ جگہ کو اونچا رکھیں۔

کمر کا درد

جسم کا ایک اور حصہ جو متاثر ہوسکتا ہے وہ ہماری کمر ہے اور اس میں درد کی صورت میں ہم ہلنے جلنے سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔کھیل کی وجہ سے کمر میں ہونے والی درد کو مساج سے دور کرنے کی کوشش کریں اور ساتھ ہی گرم ٹکور کرنے سے بھی درد میں کمی ہوگی۔

ٹانگ کی جڑ(Groin pull)

چونکہ کھیل میں ٹانگوں کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے لہذا ان میں درد ہونے کے ساتھ ٹانگوں کی جڑ میں درد ہونے لگتی ہے۔ اگر درد میں زیادہ شدت نہیں تو برف لگانے سے یہ درد کم ہوجاتی ہے لیکن اگر درد برقرار رہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس