عدالتو ں میں تاخیر ہوتی ہے لیکن نظام خراب نہیں، کرپشن پر شور شرابے سے اقتدار حاصل نہیں کیا جا سکتا:رانا ثنا ءاللہ

عدالتو ں میں تاخیر ہوتی ہے لیکن نظام خراب نہیں، کرپشن پر شور شرابے سے اقتدار ...
عدالتو ں میں تاخیر ہوتی ہے لیکن نظام خراب نہیں، کرپشن پر شور شرابے سے اقتدار حاصل نہیں کیا جا سکتا:رانا ثنا ءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ عدالتوں میں تاخیر ہوجاتی ہے مگر نظام میں خرابی نہیں،کرپشن پر شور شرابہ کرنے سے کبھی اقتدارنہیں مل جاتا۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“ میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خان صاحب نے گزشتہ 8ماہ سے عوام کو اپنے پیچھے یہ کہہ کر لگا یا ہواتھا کہ ہمارے پاس وزیراعظم کیخلاف ثبوت ہیں انہوں نے کرپشن کی ہے ن لیگ چور ہے،پورے ملک کو پی ٹی آئی نے سر پر اٹھایا ہو اتھا اور جب عمران خان انہی ثبوتوں کو لیکر ہمارے خلاف عدالت میں گئے تو عدالت نے کہا کہ ہم ان ثبوتوں کو نہیں مانتے ان ثبوتوں میں پکوڑے بیچو جاکر۔

پانامہ لیکس کیس ابھی جاری ،چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ قریب تھی تو کیس کسی اور جج کو دے دینا چاہیے تھا: جسٹس سجاد علی شاہ

رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا،پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ہی اداروں کو مضبوط کیا جاسکتا ہے،پارلیمان میں ہی تمام مسائل کا حل موجودہے اگر آئین میں ترمیم کی بات کی جائے تو یہ کام صرف پارلیمارن کر سکتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پارلیمنٹ میںایک دوسرے کیخلاف باتیں ختم نہیں ہونگی تو کوئی کام نہیں کرسکے گا،کرپشن پر شور مچانے سے کبھی بھی اقتدار ہاتھ نہیں آتااوراس اقتدار کو حاصل کرنے کے لئے تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں جتنے جھوٹ بولے ہیں اگر ان کی تحقیقات شروع ہوجائے تو بات بہت دور تک چلی جائے گی۔

مزید :

لاہور -