امریکہ کا سعودی عرب کو یمن جنگ کیلئے دیے جانے والے ہتھیاروں میں کمی کا فیصلہ

امریکہ کا سعودی عرب کو یمن جنگ کیلئے دیے جانے والے ہتھیاروں میں کمی کا فیصلہ
امریکہ کا سعودی عرب کو یمن جنگ کیلئے دیے جانے والے ہتھیاروں میں کمی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ نے سعودی عرب کو یمن میں جاری جنگ کیلئے دیے جانے والے ہتھیاروں میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جس کی وجہ سے اب ہتھیاروں کی فراہمی میں کردی جائے گی۔

گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹاسک فورس 88 تشکیل، سی پیک سے معیشت کا ہر شعبہ ترقی کرے گا: چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی
غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی حکومت کا یہ قدم 20 ماہ سے جاری یمن جنگ جس میں 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں پر اوباما کے تحفظات کو ظاہر کرتا ہے۔امریکہ کا یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کے حکومت سنبھالنے سے پہلے واشنگٹن اور ریاض کے باہمی تعلقات میں تناؤ پیدا کرسکتا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان ،کل تحریک التواءاور استحقاق جمع کروائیں گے :عمران خان
اوباما انتظامیہ کے اہم عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یمن جنگ کے دوران سعودی عرب کی جانب سے عام آبادی، سکولوں اور ہسپتالوں وغیرہ پر حملوں کی وجہ سے اوباما انتظامیہ کو سخت تشویش ہے جس کی وجہ سے ہتھیاروں کی فراہمی میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔