ہائی کور ٹ نے ایل ایل بی میں داخلہ کے لئے زیادہ سے زیادہ 24سال عمر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

ہائی کور ٹ نے ایل ایل بی میں داخلہ کے لئے زیادہ سے زیادہ 24سال عمر مقرر کرنے کا ...
ہائی کور ٹ نے ایل ایل بی میں داخلہ کے لئے زیادہ سے زیادہ 24سال عمر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایل ایل بی میں داخلے کے لئے عمرکی زیادہ سے زیادہ حد 24 سال مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ ،جسٹس یاور علی خان اورجسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل فل بنچ نے زین علی وغیرہ کی طرف سے دائر درخواست پر پنجاب یونیورسٹی اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنے عبوری حکم کے ذریعے 24سال سے زائد عمر کے طلباءکو ایل ایل بی میں داخلے کی اجازت دے دی ۔سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے پیر مسعود چشتی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور دلائل میں نوٹیفکیشن کی مخالفت کی اور بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی کے لئے عمر کی حد 24سال تک مقرر کردی ہے۔پیر مسعود چشتی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پنجاب نیوسٹی کا کام شہریوں کو تعلیم فراہم کرنا ہے اور ان کی تعلیم کی راستے میں رکاوٹ پیدا کرنا نہیں ہے، وکیل کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی میں داخلے کے لئے عمر کی حد مقرر کرکے آئین کو پامال کرنے کی کوشش کی ہے، پیر مسعود چشتی ایڈووکیٹ نے نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت کسی شہری کو تعلیم کے حصول کے لئے روکا نہیں جاسکتا، اس لئے ایل ایل بی میں داخلے کے لئے عمرکی حد مقرر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

لاہور -