اداکارہ قسمت قتل کیس ، عدالت نے مرکزی ملزم رانا مزمل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اداکارہ قسمت قتل کیس ، عدالت نے مرکزی ملزم رانا مزمل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ...
اداکارہ قسمت قتل کیس ، عدالت نے مرکزی ملزم رانا مزمل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری ڈیوٹی مجسٹریٹ بشری انور نے اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم رانا مزمل کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔کینٹ کچہری کی ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہربنس پورہ پولیس نے ملزم رانا مزمل کو پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قسمت بیگ قتل کیس میں ملزم سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے لہذاملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے، ملزم رانا مزمل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے کمر کے مہروں کا مسئلہ ہے میڈیکل کروانے کا حکم دیا جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کا میڈیکل کروانے اور 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیاہے،تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے 24نومبر کو شاہد محمود کی مدعیت میں قسمت بیگ کو فائرنگ کر کے قتل کروانے کے الزامات کے تحت ملزم رانا مزمل کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ اس مقدمے میں مزید 4ملزم بھی گرفتار کئے جا چکے ہیں جن میں حبیب الرحمن، عابد حسین، اعظم اور رضوان شامل ہیں، پولیس کی اب تک کی تفتیش کے مطابق ملزم رانا مزمل نے تسلیم کیا ہے کہ اسی نے اداکارہ قسمت بیگ کو قتل کروایا ہے۔

مزید : لاہور