بھارتی سپر سٹارعامر خان کی ماں نے اپنے بوڑھے بیٹے کے لئے ”بیوی “ ڈھونڈ لی ،مسٹر پرفیکٹ ماں کی پسند پر خوشی سے نہال،لگتا ہے خواب پورا ہو گیا :عامر خان

بھارتی سپر سٹارعامر خان کی ماں نے اپنے بوڑھے بیٹے کے لئے ”بیوی “ ڈھونڈ لی ...
بھارتی سپر سٹارعامر خان کی ماں نے اپنے بوڑھے بیٹے کے لئے ”بیوی “ ڈھونڈ لی ،مسٹر پرفیکٹ ماں کی پسند پر خوشی سے نہال،لگتا ہے خواب پورا ہو گیا :عامر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سپر سٹار عامر خان ان دنوں جہاں بھی نظر آتے ہیں اپنی 23دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ”دنگل“ میں اِنکے بچوں کا کردار ادا کرنے والی ’’بچہ پارٹی ‘‘ کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں ،لیکن اب پہلی بار عامر خان کو فلم دنگل میں ان کی بیوی کا  رول کرنے والی ساکشی تنوار کی یاد آئی ہے اور انہوں نے ساکشی کے ساتھ فلم میں کام کرنا ایک خواب جیسا بتایا ہے ،عامر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم ”دنگل“ میں اپنی بیوی کا کردار ادا کرنے کے لئے اپنی ماں کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے ساکشی کو ہیروئین کے کردار میں منتخب کیا کیونکہ ساکشی کی اداکاری میری ماں کو بہت پسند ہے ۔

مزید پڑھیں:بھارتی اداکارہ کیساتھ جہازمیں غیر اخلاقی حرکت کا انکشاف، ہنگامہ برپا ہوگیا

بھارتی نجی چینل ”این ڈی ٹی وی “ کے مطابق بھارتی فلموں کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل “ کی ہیروئن اور فلم میں عامر کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی چھوٹی سکرین کی  معروف اداکارہ ساکشی تنوار کا انتخاب فلم کے ڈائریکٹر نتیش تیواری اور اپنی پسند کی بجائے اپنی ماں کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا کیونکہ ساکشی کے ٹی وی ڈرامے عامر خان کی ماں کو بہت پسند ہیں،عامر خان نے اپنی ماں کے کہنے پر  ہی 23دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ”دنگل “ میں بیوی کا رول کرنے کے لئے ”بڑی عمر کی اداکارہ “ کا انتخاب کیا اور اب ”ماں کی پسند “ پر خوشی سے نہال عامر خان کا کہنا ہے کہ ساکشی تنوار کے ساتھ کام کرنا ایک خواب جیسا ہے ۔

دوسری طرف فلم کے ڈائریکٹر نتیش تیواری کا کہنا ہے کہ فلم کے لئے جب میں کسی ہیروئن کی تلاش میں تھا تو عامر خان نے فلم میں مجھے کسی اداکارہ کو منتخب کرنے سے روک دیا اور ساکشی تنوار کا نام فائنل کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ فلم ”دنگل “کی ہیروئن کے لئے کبھی بھی ساکشی کا نام میرے ذہن کے کسی خفیہ گوشے میں بھی نہیں آیا  اسی لئے جب عامر خان نے ساکشی کا نام لیا توایک مرتبہ میں بھی حیران رہ گیا اور پھر سمجھ ہی نہیں پایا کہ میں عامر کو کیا کہوں ؟ کیونکہ میں نے ساکشی کو کبھی کسی فلم  میں اداکاری کرتے دیکھا ہی نہیں تھا لیکن پھر عامر نے بتایا کہ یہ ٹی وی اداکارہ میری ”ماں کی پسند “ ہیں اور میری ماں نے ہی فلم میں میری بیوی کے کردار کے لیئے ساکشی کا نام تجویز کیا ہے ۔

فلم دنگل میں عامر خان کی بیوی کا روک کرنے والی ساکشی تنوار بھی فلم میں مسٹر پرفیکٹ کی بیوی کا کردار اداکرنے پر ابھی تک سکتے میں ہیں ،ساکشی کا کہنا ہے کہ جب مجھے دنگل کی پروڈکشن ٹیم کی طرف سے فلم میں بطور ہیروئن کام کی آفر ہوئی تو مجھے لگا جیسے کوئی میرے ساتھ مذاق کر رہا ہے لیکن 2روز کے بعد مجھے عامر خان سے ملوانے کے لئے بلوایا گیا تو مجھے لگا کہ قدرت کو مجھ پر رحم آ گیا ہے اور اس نے مجھے” دنگل “ کا حصہ بنا دیا ۔

مزید :

تفریح -