جھوٹ بولنا اور یوٹرن لینا عمران خان کی سیاسی شناخت بن چکاہے:سینیٹر مشاہداللہ خان

جھوٹ بولنا اور یوٹرن لینا عمران خان کی سیاسی شناخت بن چکاہے:سینیٹر مشاہداللہ ...
جھوٹ بولنا اور یوٹرن لینا عمران خان کی سیاسی شناخت بن چکاہے:سینیٹر مشاہداللہ خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماءسینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا اور یوٹرن لینا عمران خان کی سیاسی شناخت بن چکاہے،دنیا بھر میں مسلمہ اصول ہے کہ سیاسی تقریر کبھی عدالتی بیان نہیں بن سکتی۔

جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماءسینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا اور یوٹرن لینا عمران خان کی سیاسی شناخت بن چکاہے،دنیا بھر میں مسلمہ اصول ہے کہ سیاسی تقریر کبھی عدالتی بیان نہیں بن سکتی،نواز شریف کو عمران خان کے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سڑکوں پراحتجاجی سیاست ختم کرنے کا فیصلہ عمران کی مجبوری بن چکی ہے،نواز شریف پرجھوٹ بولنے کاالزام لگانےوالے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں ،عمران خان اپنے جھوٹے الزامات، سیاست کی بدولت سیاسی ساکھ کھو چکے ہیں، پارلیمنٹ ہی سب سے بڑا جمہوری اور فیصلہ ساز ادارہ ہے۔

عدالتو ں میں تاخیر ہوتی ہے لیکن نظام خراب نہیں، کرپشن پر شور شرابے سے اقتدار حاصل نہیں کیا جا سکتا:رانا ثنا ءاللہ

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جماعت انتخابی، سیاسی، احتجاجی اور عدالتی محاذوں پرناکام ہو گئی ہے،عمران خان کاپارلیمنٹ کابائیکاٹ ختم کرنےکافیصلہ خوش آیند ہے،عمران خان پاناما کیس عدالت میں لے جا کر پھنس چکے ہیں ، عوام نے عمران خان کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید : قومی