پاکستان امریکا کے لئے بہت اہم ، آئندہ دوستی کو مضبوط بنانے کا پلان ہے:ترجمان امریکی سفارتخانہ

پاکستان امریکا کے لئے بہت اہم ، آئندہ دوستی کو مضبوط بنانے کا پلان ہے:ترجمان ...
پاکستان امریکا کے لئے بہت اہم ، آئندہ دوستی کو مضبوط بنانے کا پلان ہے:ترجمان امریکی سفارتخانہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

امریکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان امریکی سفارتخانہ فلرکوون نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے لئے بہت اہم ہے ،امریکہ کا پلان ہے کہ پاکستان سے آئندہ دوستی کو مضبوط بنایا جائے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی سفارتخانہ فلرکوون کا کہنا تھا کہ مسلمانوں اوراسلام کیخلاف نفرت پرمبنی بیان بازی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں،اسلام ،مسلمان مخالف بیانات امریکی اقدار کی عکاسی نہیں کرتے ایسے بیانات دینے والے پاک امریکہ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں اورامن وامان کے شمن ہیں-

جھوٹ بولنا اور یوٹرن لینا عمران خان کی سیاسی شناخت بن چکاہے:سینیٹر مشاہداللہ خان

 ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا مذہبی رواداری اور تمام مذاہب کی آزادی پر یقین رکھتاہے اور ہم امریکا میں مقیم تمام مسلمانوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کرینگے کیونکہ ہمارا پلان ہے کہ پاکستان کیساتھ دوستی کومستقبل کے لئے مزید مضبوط کریں ،پاکستان ہمارے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے۔

مزید : بین الاقوامی